پروفیسر سلیم کے ڈین بننے سے فیکلٹی آف ایگریکلچر میں مزید ترقی آئے گی

پروفیسر سلیم کے ڈین بننے سے فیکلٹی آف ایگریکلچر میں مزید ترقی آئے گی

  

ٖڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیم جیلانی کو ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر بننے پر گومل یونیورسٹی کے انتظامی افسرا ن کی تنظیم آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن (اوا)کے وفد کی ان کے دفتر میں مبارک باد ۔تفصیلات کے مطابق فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹی کلچر کے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی کوڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر بننے پر گومل یونیورسٹی کے افسران کی تنظیم اوا کے وفد کی ان کو ان کے دفتر میں مبارک باد دی۔ وفد کی قیادت ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ ریاض احمد بیٹنی کررہے تھے۔ اس موقع پر وفد میں وسیم خان کٹی خیل،ڈپٹی رجسٹرار گریجویٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ،عصمت اللہ خان،ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات،ارم گل، سینیٹر گومل یونیورسٹی،محمد طلحہ ، ڈپٹی کنٹرولر رجسٹریشن، ذکی اللہ خان گنڈہ پور ، اسسٹنٹ رجسٹرار فنانس،محمد علی عابد، انچارج ریکروٹمنٹ سیکشن ،محمد عرفان گنڈہ پور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،پیر جنیدسراجی اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمیشن ،حاجی فصیح الدین، ایس ڈی او الیکٹرک،علی شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، سید اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی شامل تھے۔افسران کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی کا ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈین بننے سے فیکلٹی آف ایگریکلچر میں مزید ترقی آئے گی اور وفد نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ گومل یونیورسٹی کے انتظامی افسران ان کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔ اس موقع پر وفد نے دعابھی کی اللہ تعالی ان کوبحیثیت ڈین نئے ذمہ داریاں نبھانے اور فیکلٹی کی کامیابیوں کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیابی عطا کریں اور پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی کی ڈین شپ میں فیکلٹی آف ایگریکلچر دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی نے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -