تحصیل باڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تحصیل باڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان )تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل شین درند میں تازہ خان کلے میں گرین سوشل مارکیٹنگ پراجیکٹ کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کردیا گیا جس میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات دئے گئے ۔ جن میں چار سو سے زیادہ مریضوں کا مفت معائنہ کیا اس میں بوڑھے ،بچے اور خواتین مریض شامل تھے ۔ پراجیکٹ چیئر پرسن ڈاکٹر صنم گل نے کہا کہ اس مہم کے تحت پورے سابقہ فاٹا میں فری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یہ اس کا پہلا فری میڈیکل کیمپ تھا جو کہ تواقعات سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوگئے ۔ اس کیمپ میں تمام ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں اور ساتھ میں مفت ادوایات بھی لوگوں کو دئے گئے ۔ خواتین کے لئے زنانہ ڈاکٹر بھی موجود تھی ۔ اور ان کے لئے علیحدہ جگہ مختص کیا گیا تھا ۔ڈاریکٹر ہیلتھ نے فیتہ کاٹ کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس کے ساتھ ایجنسی سرجن ڈاکٹر ایوب آفریدی بھی موجود تھے ۔ لوگوں نے اس کے کیمپ کی انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -