کوہاٹ ،بھارتی جنگی جنون اور مودی سرکار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوہاٹ ،بھارتی جنگی جنون اور مودی سرکار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) کوھاٹ کے شہریوں اور طلبہ نے بھارتی جنگی جنون اور مودی سرکار کی گیڈر بھبکیوں کے خلاف پاک فوج کے سنگ ہر قسم قربانی دینے کا اعلان کر دیا انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا اس حوالے سے آل کوھاٹ تاجر اتحاد‘ تاجر ایکشن کمیٹی‘ ضلع کے سیاسی و سماجی تنظیموں اور کوھاٹ یونیورسٹی کے طلبہ نے پشاور چوک سے ایک ریلی نکالی جس میں عام شہریوں نے بھی شرکت کی ریلی تحصیل گیٹ‘ مین بازار‘ شاہ فیصل گیٹ سے ہوتی ہوئی کچہری چوک یادگار شہداء پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے مختلف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں پاک فوج اور کشمیری عوام سے یکجہتی اور بھارتی سرکار کے مذموم عزائم کے خلاف نعرے درج تھے یادگار شہداء میں ریلی کے شرکاء سے امیر خان آفرید‘ اسرار شنواری‘ محمد عابد خان‘ پیر تنویر شاہ جیالا‘ فدا کاکا خیل‘ سٹوڈنٹس رہنما روبیل نذیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کا عزم ظاہر کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پلوامہ حملہ خود کروا کر اس کا ڈرامہ رچایا اور پاکستان پر اس کا الزام عائد کیا جو دراصل دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے دراصل مودی سرکار کا یہ ڈرامہ آنے والے انتخابات میں عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے رچایا گیا جو بری طرح ناکام ہوا مگر ہم پاکستانی قوم مودی کی گیڈر بھبکیوں میں نہیں آئیں گے بلکہ اس کا منہ توڑ جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں پوری پاکستانی قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہر قسم قربانی کے لیے تیار ہیں اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو ہم دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرا کر دم لیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -