ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،20 دکانات سیل

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،20 دکانات سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے پرانی سبزی منڈی دلزاک روڈ سے 10افراد کو دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے پر گرفتار کرتے ہوئے بیس دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان نے پرانی سبزی منڈی دلزاک روڈ پر مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔ کاروائی کے دوران دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 20 دکانوں کو سیل کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پرانی سبزی منڈی دلزاک روڈ پر دکاندار اکثر دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر تے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے ساتھ ٹریفک کا بہاؤ بھی متاثر ہوتا ہے اس لیے کاروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 20 دکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کیا تھا لیکن انھوں نے دوبارہ تجاوزات قائم دی تھیں ۔جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔