این ٹی ایس ٹیسٹ،بھرتیوں میں تا خیر کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ
پشاور(سٹی رپورٹر)این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے کامیاب ہونے امیدواروں نے محکمہ تعلیم کی طرف بھرتیوں میں تا خیر کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت راشد اقبال اور دیگر کر ر ہے تھے مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے حق کے مطا لبات درج تھے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ د یا تھا اور انٹرویو ہونے کے بعد آج تک آرڈر ایشو نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ 4دسمبر کو پشاور ہا ئی کورٹ نے فیصلہ دیا گیا کہ کامیاب امیدواروں کے آرڈرز جار ی کر یں لیکن محکمہ تعلیم کی طرف سے کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی جبکہ بعد ازاں ڈی ای او نے 28فروری تک یقین د ہانی کرا ئی لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو ا ۔انہوں نے ڈائر یکٹر ایجوکیشن اور دیگر حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ اگر آرڈرز جا ر ی نہ کیا گیا تو محکمہ تعلیم کے خلاف نا ختم ہو نے والا احتجاج شروع کر ینگے۔