طلبائگورنمنٹ سکول کی اپ گریڈ یشن اور منتقلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

طلبائگورنمنٹ سکول کی اپ گریڈ یشن اور منتقلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)شما لی وزیر ستان قوم بڑو خیل کے عما ئدین اور طلبا ء نے گورنمنٹ سکول کی اپ گریڈ یشن اور منتقلی کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت ملک شادی خیل اسداللہ ،ملک گل محمداور د یگر کر ر ہے تھے مظا ہرین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر اپنے حق کے مطا لبا ت درج تھے ۔انہوں نے کہا کہ شما لی وزیرستان کے اے ڈی پی میں خرد برد میں ڈپٹی کمشنر اور پلاننگ آ فیسر ملوث ہیں انہوں نے وزیرستان کی عوام کی حق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اے ڈی پی میں کر پشن کے واضح مثا ل 1962ء سے قائم گور نمنٹ مڈل سکول بڑ وخیل ہے جس میں 334سے زائد طلبا ء زیر تعلیم ہے اور مذ کور ہ سکول کی اپ گریڈیشن شامل نہیں کیا گیا جبکہ طلباء پانچ کلو میٹر دور ہا ئی سکول جا نے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی ملی بھگت کی وجہ سے ہائی سکول کو خوشحا لی خیل منتقل کر دیا گیا جہاں پر طلبا ء کی تعداد 13ہیں۔انہوں نے کہاکہ صو با ئی حکومت اور د یگر متعلقہ حکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے کہ مذ کور ہ سکول کو اے ڈی پی میں شامل کیا جا ئے بصورت د یگر احتجاج جا ر ی ر ہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -