جنگ مسائل کا حل نہیں یورپ کئی دہائیوں تک جنگوں میں مصروف رہا ،تھامس کیلی

جنگ مسائل کا حل نہیں یورپ کئی دہائیوں تک جنگوں میں مصروف رہا ،تھامس کیلی

  

مردان ( بیورورپورٹ) سوئز رلینڈ کے سفیر تھامس کیلی نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں یورپ کئی دہائیوں تک جنگوں میں مصروف رہا لیکن بلآخر مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا گیا وہ واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی مردان کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کمپنی کے چیئرمین محمدفائق شاہ ،سی ای او انجینئر ناصر غفورخان ،سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی ظفرعلی شاہ اورجنرل منیجر اشراف قادر خٹک سمیت دیگر آفیسران اوراہلکاران بھی موجود تھے سوئز رلینڈ کے سفیر نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں نہ ہی اس سے کسی کو کوئی فائدہ ہے یورپ میں دوسری جنگ عظیم میں بڑا نقصان اٹھایا اور جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوئی لیکن بالآخر کر مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا گیا انہوں نے کہا کہ سوس ڈیولپمنٹ کاپوریشن مردان کے مختلف علاقوں میں متعدد منصوبے پر کام کر رہی ہے جس سے نکاسی آب صاف پانی کی فراہمی اور صاف ستھرائی کی صورتحال میں بہت مدد ملے گی قبل ازیں سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو کمپنی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی سوئس سفیر نے جاری منصوبوں پر کام کی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مزید منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے منصوبوں کی تکمیل سے نکاس آب ،صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ڈبیلو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹو نے مہمان سفیر کو ادارے کا سوینیئر او رتحائف پیش کئے اورروایتی کھانوں سے ان کا تواضع کیاگیا سوئس سفیر نے پاکستانی کھانوں میں خصوصی دلچسپی لی سوئزرلینڈ کے سفیر کمپنی کے زیر اہتمام شیخ ملتون میں ایگزیکٹو کلب سیمینار میں بھی شرکت کی اوروہاں شہریوں اوربلدیاتی نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -