مردان ،اندھے قتل کا معمہ حل خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

مردان ،اندھے قتل کا معمہ حل خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) تھانہ صدر پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر تے ہوئے خاتون سمیت 2 اصل ملزمان کو گرفتار کرلیا واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر کار بھی برآمدکرلی گئی علاقہ عظیم کلے میں مجید زمان سکنہ ابراہیم زئی میاگانو کلے سر ڈھیری کی لاش ایک موٹرکار سے برآمد ہوئی تھی مقتول کے بیٹے زاہد خان نے تھانہ صدر میں خلیل الرحمان ولد اکرام سکنہ چارسدہ چوک کے خلاف درج کی تھی پولیس مدعی مقدمہ کی دعویداری سے مطمئن نہیں تھی اور ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے ایک ٹیم تشکیل دے کر ایس پی آپریشن مشتاق احمد کی نگرانی میں اے ایس پی سٹی سرکل علی بن طارق ، ایس ایچ او تھانہ صدر گوہر خان اور تفتیشی افسرتاج محمد خان کو ٹاسک حوالہ کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کی ہدایات جاری کئے،جنہوں نے جدید سائنسی بنیادوں اور باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے واقع میں ملوث اصل ملزمان شفیق ولد نجب دین سکنہ وزیر ستان حال جان آباد شیخ ملتون اور مسماۃ (ث) سکنہ بخشالی حال شیخ ملتون تک رسائی حاصل کر کے آلہ قتل پستول 30بور اور واردات میں استعمال ہونے والا کرولا موٹر کارنمبری LQW-6692سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔