تحصیل میریان میں ٹی ایم اے دفتر کے قیام کی منظوری
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے تحصیل میریان میں ٹی ایم اے دفتر کے قیام کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری انہوں نے منگل کے روز پشاور میں منعقد ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں دی۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان وزیر,پختون یار خان اور معروف سماجی شخصیت مولانا نسیم علی شاہ بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیر بلدیات نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹی ایم اے میریان کے قیام کی منظوری دی ہے انہوں نے اس سلسلے میں پی ٹی ائی کی متعلقہ مقامی قیادت کو بھی سراہااور کہا کہ حکومت کی کوشش ہے صوبے کے لوگوں کو جدید سہولیات مہیا کی جائیں اور ان کے مسائل کو فورا حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ٹی ایم اے دفتر کے قیام کی بدولت تحصیل کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔