حکومت ہر سطح پر مکمل ناکام ہوچکی ،اختیار ولی خان

حکومت ہر سطح پر مکمل ناکام ہوچکی ،اختیار ولی خان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتنی ناکام اور مفاد پرست حکومت ہے کہ انہوں نے اپنے ہی ایک مخلص ورکر عمرحیات خان کو نظرانداز کرکے ان کو قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں بیماری کی تشویشناک حالت میں بے یار ومدد گار چھوڑ کر ان کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں تک کہ وہ مہنگے ترین ادویات بازار خریدنے پر مجبور ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں عمرحیات کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمرحیات کی بیماری اتنی تشویشناک ہے کہ وہ ایک انجکشن 14 ہزار روپے میں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں حالانکہ ان کی مالی حالت انتہائی بگڑی ہوئی ہے کیا یہ وہ تبدیلی ہے کہ عام شہریوں کودور کنار اپنے ورکرز کوبھی بھول گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -