بجلی چوری تمام خرابیوں کی جڑ ہے ،سید اشتیاق ارمڑ

بجلی چوری تمام خرابیوں کی جڑ ہے ،سید اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ کی زیرصدارت پی کے 69 میں بجلی فراہمی کے نظام میں بہتری کے حوالے سے ایک اعلی سطح اجلاس آج ان کے دفتر پشاور میں منعقد ہوا اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر پشاور سرکل سمیع اللہ بنگش کے علاوہ واپڈاXEN'S ,ایس ڈی اوز اور مختلف یونین کونسلوں کے ناظمین اور کونسلرز نے شرکت کی منتخب نمائندوں نے اپنی اپنی یونین کونسلوں بڈ ھنی میاں گجر، ثمرباغ، سردار گڑھی، لالہ کلے، ناصر پور، بدھائی ،گلبیلہ،ناگمان،داؤدزئی ،پخہ غلام ارمڑ میانہ اور ارمڑپایان وغیرہ میں لوڈشیڈنگ اور ملازمین کے رویوں سے متعلق تفصیلی طور پر اجلاس کوآگاہ کیا گیا متعلقہ حکام نے ناظمین کے مسائل اور مشکلات غور سے سنیں اور کہا کہ بجلی چوری تمام خرابیوں کی جڑ ہے بجلی کے ناجائز استعمال کو ختم کرنے میں ناظمین پیسکو سے تعاون جاری رکھیں تاکہ بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری رہ سکے انہوں نے کہا کہ کنڈا کلچر کا خاتمہ کریں گے اور بقایاجات ادا کرنے والوں کے بل اقساط میں کریں گے انہوں نے ثمرباغ میں فوری طور پر ٹرنسفارمر اور اور واپڈا کمپلینٹ دفاتر میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی وزیر ماحولیات نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیا کہ ملحقہ دیہات میں بجلی کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے باقاعدہ اجلاس منعقد کریں انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات ملنے پر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔