کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت کا ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ

کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت کا ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ )کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت کا ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ ‘ جیل کے مختلف احاطوں میں قیدیوں سے ملاقات ‘جیل ہسپتال میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات و ادویات ، لنگر خانے میں قیدیوں کے کھانے اورروٹی کے وزن کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار‘سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل سمیت جیل انتظامیہ کی تعریف ‘جیل کے تعمیراتی کام کو روکنے پر اظہاربرہمی اورکام کے فوری آغازکی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین خان میانخیل بھی تھے۔ کمشنر ڈیرہ نے جیل کے مختلف احاطوں کا دورہ کیا ۔جیل سیکورٹی کو چیک کیا۔ زنانہ خانہ ، ہسپتال اورلنگر خانے کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اورادویات کو چیک کیا اسی طرح لنگر خانے میں قیدیوں کے کھانے کو دیکھا اورروٹی کا وز ن کیا جو پوراتھا ۔ کمشنر ڈیرہ نے لنگرخانے میں قیدیوں کے کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہارکیا اورسپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین خان میانخیل سمیت جیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے جیل کے تعمیراتی کام کوروکنے پر محکمہ سی اینڈڈبلیو پر اظہاربرہمی بھی کیااورکہاکہ اس کام کے حوالے سے محکمہ سی اینڈڈبلیو سے دوروز میں اجلاس کیاجائے گاتاکہ جیل کا تعمیراتی کام شروع ہوسکے ۔ کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے حالیہ بار شوں کے دوران جیل کی خستہ دیوار جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے ۔انہوں نے محکمہ سی اینڈڈبلیو کوہدایت کی کہ وہ اس دیوارکو 24گھنٹے میں ہٹاکراس کی فوری تعمیرکریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -