ڈی سی جنوبی وزیر ستان نعمان آفریدی سے نصیر اعظم کی ملاقات

ڈی سی جنوبی وزیر ستان نعمان آفریدی سے نصیر اعظم کی ملاقات

  

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنرجنوبی وزیرستان نعمان افضل آفریدی سے محسود پریس کلب کے صدر نصیر اعظم کی قیادت میں محسود صحافیوں کی ملاقات‘ علاقائی مسائل پر گفتگو‘ محسود پریس کلب کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرجنوبی وزیرستان نعمان افضل آفریدی سے ساؤتھ محسود پریس کلب کے صدر نصیر اعظم محسود کی سربراہی میں محسود صحافیوں نے ملاقات کی جس میں علاقائی مسائل سمیت محسود پریس کلب کے مسائل زیر غور لائے گئے اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا گیا اور موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان افضل آفریدی نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پریس کلب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انھوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ، کان اور ناک کی حیثیت رکھتا ہے ۔میڈیا کی نشان دہی پر عوامی مسائل حل ہوتے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سٹیٹ کا چوتھا ستون ہے انتظامیہ اور میڈیا لازم و ملزوم ہیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنردلنوازوزیراوراسسٹنٹ کمشنر وانا فہیداللہ خان بھی موجودتھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -