جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،امجد علی خان

جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،امجد علی خان

  

ا لپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ سرکل پولیس افسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، پورے سرکل میں سرچ اپریشن جاری ہے ، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ برامد کیا گیا ہے۔علاقے میں امن کو برقرار رکھنا پولیس کے ساتھ ہر شہری کا ذمہ داری ہے ،عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو شانگلہ سے جرائم پیشہ افراد کا صفایا کرادیں گے،عوامی تعاون کے بغیر پولیس ادھوری ہے ۔ایک ہفتہ کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کردیا ہے اور اسلحہ بھی برامد کرچکی ہے۔ دوران اپریشن دو پستول، تین بندوق،سو سے زائد کارتوس بھی پکڑے گئے ہیں۔ سرکل بھر میں کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکلوں کی چلانے سے دور رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ سرکل پولیس افسر امجد علی خان نے کہا کہ اسی طرح ضلع بھر میں بھی پولیس ہائی الرٹ ہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے شانگلہ پولیس چوکس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عوام شانگلہ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس کی وجہ سے پولیس روز بروز منشیات کے خاتمے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، عوامی تعاون کے بغیر پائیدار امن سمیت جرائم پیشہ افراد کی روک تھام ممکن نہیں ، منشیات معاشرے میں ناسور ہے اور اس کے خاتمے کیلئے شانگلہ پولیس انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے تگ و دؤ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان عناصر کے ساتھ انتہائی سختی کے ساتھ نمٹا جائیگا ۔ تمام تھانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر پر سخت نظر رکھیں اورعلاقے میں منشیات کے خاتمے میں عوام اور مشران علاقہ سے مدد حاصل کریں۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -