شانگلہ میں صوبائی ہیلتھ کیر کمیشن کا کریک ڈاؤن،6 لیبارٹریاں سیل

شانگلہ میں صوبائی ہیلتھ کیر کمیشن کا کریک ڈاؤن،6 لیبارٹریاں سیل

  

ا لپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں صوبائی ہیلتھ کیر کمیشن کا کریک ڈاؤن۔ لیڈی ڈاکٹر نون سہا سمیت ڈاکٹر ظفر علی ،ہاد نور سرجیکل ہسپتال،دارالشفاء ہسپتال اور چھ لیبارٹریز سیل کردئے گئی۔عطائی ڈاکٹروں و غیر رجسٹرڈ کلینکس کے خلاف کارروائیاں کی گئی،ہیلتھ کیر کمیشن کاکروڑہ ، بشام، برکانا اور دیگر علاقوں میں درجنوں میڈیکل سٹورز، غیر رجسٹرڈ کلینکس سیل کردئے گئی،کسی کو بھی انسانوں کے جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ غیر رجسٹرڈ اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔صوبائی ہیلتھ کیر کمیشن نے عوامی شکایت پر صوبائی ہیلتھ کیر کمیشن نے کاروائی کی اور ائندہ بھی عوامی شکایات پر کاروائی کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار سینئر انسپکٹر افضل خان، سعید الرحمان، ساجد خان نے کاروائی کے بعد میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ کانا، کروڑہ، بشام و دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے بعد کلینکس کو سیل کیا گیا ۔ ادھر عوامی حلقوں نے صوبائی ہیلتھ کیر کمیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شانگلہ میں اتھارٹی بلا امتیاز کاروائی یقینی بنا کر عوام کو ان جعلی عناصر سے محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -