آئس نشہ بحالی سنٹر کی سیکورٹی کیلئے پولیس نفری طلب

آئس نشہ بحالی سنٹر کی سیکورٹی کیلئے پولیس نفری طلب

  

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے آئس نشہ سے بحالی سنٹر کے سکیورٹی کے لئے چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور سے پولیس اہلکاروں کی نفری طلب کرلی ہے جس پر سی سی پی او نے چارپولیس اہلکار سنٹر میں سکیورٹی کے لئے تعینات کردی ہیں۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے آئس نشہ بحالی سنٹر سے علاج معالجے کے لئے آنے والے مریض بغیر اجازت کے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے آئس نشہ سے بحالی سنٹر میں پولیس اہلکار سکیورٹی کے لئے تعینات کرنے کی ہدایت کردی جس پر سی سی پی او نے چار پولیس اہلکار آئس نشہ سے بحالی سنٹر میں تعینات کردی ہیں۔ ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاکہ آئس نشہ سے بحالی سنٹر میں نشہ سے متاثرہ افراد کی علاج جاری ہے لیکن درمیان میں علاج چھوڑ کر بھاگنے والوں کی روک تھا م کے لئے پولیس سکیورٹی کی سنٹر کو اشد ضرورت تھی تاکہ آئس نشہ سے متاثرہ افراد کی مکمل علاج معالجہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے آئس ، ہیروئن اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والے اپنے متاثرہ رشتہ دار سنٹر میں علاج معالجے کے لئے لایاجائے تاکہ آئس سمیت دیگر افراد کی بروقت علاج ممکن ہوسکیں۔ انہوں نے کہاہے کہ صوبے کے پہلے آئس نشہ سے بحال سنٹرپشاور نے کام شروع کردیاہے اور 100 بیڈ پر مشتمل سنٹر میں ڈوپ ٹیسٹ کے ساتھ ہپیا ٹائٹس سی اور ایچ آئی وی ایڈز کے ساتھ دیگر ٹیسٹوں اور ادویات کی سہولت موجود ہے اور صوبے کے عوام ا س سے ا ستفادہ حاصل کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -