شانگلہ میں ضلعی انتظامیہ کے کئی افسران سمیت دیگر محکموں کے افسران کی آسامیاں خالی پڑی ہیں

شانگلہ میں ضلعی انتظامیہ کے کئی افسران سمیت دیگر محکموں کے افسران کی آسامیاں ...

  

ا لپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ میں ضلعی انتظامیہ کے کئی افسران سمیت دیگر محکموں کے افسران کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ،سرکاری امور نمٹانے میں شدید مشکلات ۔عوام پریشان۔ دفاتر سے افسران غیرحاضرہوتے رہتے ہیں تو دوسری طرف صوبائی حکومت شانگلہ سے تبدیل ہونے والے افسران کی جگہوں پر تعیناتی عمل میں نہیں لاتے۔ اسسٹنٹ کمشنر الپوری،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکے عہدوں پر تعیناتی التوا کا شکار۔کئی محکموں میں دیگر اضلاع کے ضلعی افسران شانگلہ میں ایڈیشنل چارج سنبھالے ہوئے ہیں جو اکثر ضلع سے باہر ہوتے ہیں اور یہاں اپنے محکموں میں مسائل کو نمٹانے میں حیلے بہانوں سے کام لیتے ہیں۔ عوامی کے سرکاری کاموں میں مشکلات پیش ارہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر الپوری ،پورن اوران کے ایڈیشنل کمشنران کا تبادلے ہوئے ہیں لیکن ان کی جگہ کوئی اور کو شانگلہ میں ان کی خالی اسامیوں پر تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ میں اس وقت ایک بحران کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ضلع بھرکے مختلف دوردراز علاقوں سے انے والے لوگوں کیلئے ڈومسائل ،قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ ودیگر کاغذات کیلئے اور بنوانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی انتہائی ضروری ہے جبکہ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصدیق کیلئے بھی متعلقہ گریڈ کے افسران کی عدم موجودگی کی وجہ سے عام لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -