تورڈھیر ،سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ،ملزمان گرفتار ،منشیات واسلحہ برآمد
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ تورڈھیرکی سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں ماہ فروری کے دوران مختلف کاروائیوں میں کئی ملزمان گرفتار،4 ہزار9 سوسے زائدگرام چرس،249 گرام ہیروئن، 24 عددغیرقانونی پستول اور5 عددبندوق جبکہ متعددکارتوس برآمدکرلئے گئے، ہوائی فائرنگ کی پاداش میں7 ملزمان کوحراست میں لیکرتیزرفتاری میں5 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے،مغوی بازیاب جبکہ3 اغواکاروں کو بھی اسلحہ سمیت گرفتارکیاجاسکا، تیزرفتارٹرک سے موٹرسائیکل سوارکو کچل کررفوچکرہونے والانامعلوم ٹرک ڈرائیورجبکہ بچے کیساتھ بدفعلی کرکے فرارہونے والانوجوان بھی ٹریس کرکے گرفتارکرلیاگیا۔ اس سلسلے میں انچارج پولیس سٹیشن تورڈھیرایس ایچ اوطارق سعیدخان نے محررتھانہ ماجد خان کے ہمراہ تحصیل لاہورپریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگومیں بتایا ہے کہ ڈی پی او صوابی سیدخالد ہمدانی کی کڑی ہدایات اورڈی ایس پی سرکل لاہورمحمداقبال خان کی نگرانی میں سماج دشمن عناصرکے خلاف تسلسل کیساتھ پولیس کاروائیاں جاری ہیں جسکے نتیجہ میں قتل اقدام اوردیگر سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب12 مجرمان اشتہاریوں کوماہ فروری کے دوران مختلف مواقع پر حراست میں لیکرقانون کے کٹہرے میں لاکھڑاکیاگیاپولیس تھانہ تورڈھیرکے حدودمیں مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کی پاداش میں7 ملزمان گرفتارکئے گئے،گاؤں جلبئی، جلسئی اورلاہورکے میرہ جات پر ریت درنگوں سے غیرقانونی طورپر ریت سمگل کرنے کے پانچ مقدمات میں11 ملزمان جبکہ تورڈھیرشہرسے اسلحہ کی نوک پرشہری کواُٹھاکر اغواکرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مغوی بحفاظت بازیاب اور3 اغوا کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتارکیاجاسکاگاؤں الہ ڈھیرمیں بچے کیساتھ بدفعلی کے جرم میں نوجوان کوگرفتارکرکے قانون کے حوالے کیاطارق سعیدخان کامزیدکہنا تھا کہ میڈیاکے نمائندوں، سیاسی وسماجی شخصیات اورعوام کی طرف سے تعاون کی بدولت ہی جرائم سے پاک ایک پرامن اورخوشگوار معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے۔