ہونہار طالب علم ریحان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہونہار طالب علم ریحان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ ( نمائندہ پاکستان) تھانہ کے رہائشی اور تاریخی گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول نمبر 1 تھانہ کے آٹھویں جماعت کا ہونہار طالب علم ریحان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ہر امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے محمد ریحان کئی عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ء اور زیر علاج تھا۔ آدھی رات کو سینہ میں تکلیف محسوس کی گئی تو مقامی سول ہسپتال لے جایا گیا لیکن درد اس قدر شدید تھا کہ جانبر نہ ہوسکا۔ شاہد زمان کوسٹر ڈرائیور کا بیٹا اور گل عنبر ٹیلر ماسٹر کا نواسہ آٹھویں جماعت کے بارہ سالہ ریحان کے سالانہ اامتحان کا صرف ایک ہی انگریزی کا پرچہ ہوا تھا۔ والد کے مطابق حالت نزع میں بھی موصوف امتحان اور پرچوں کا ذکر کرتا رہا۔ لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا،۔ نماز جناز ہ میں سکول کے اساتذہ اورطالب علم ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے آخری دیدار کی اور قریبی ساتھیوں نے مرحوم کی لاش کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوالیا۔ مرحوم ریحان کو دیگر طالب علم ساتھیوں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔