لیشمینیا ء کے انجکشن جمعہ کے دن سے سول ہسپتال جمرودمیں مہیا ہونگے
جمرود(نمائندہ خصوصی)لیشمینیا ء کے انجکشن جمعہ کے دن سے سول ہسپتال جمرودمیں مہیا ہونگے۔ڈاکٹر نبی جان، ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں پی ٹی آئی خیبر کے رہنماء ڈاکٹرنبی جان نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح جمرودمیں لیشمینیاء سے متاثرہ مریضوں کا بے تحاشہ اضافہ نے سب کو پریشان کیا تھا جس کے لئے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے انجکشن کی سہولت ناپید ہو گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیربرائے مذہبی اموراور صوبائی وزیرنے اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی حکامات جاری کئے تھے۔جس پر محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی طرف سے اب جمعہ کے دن سے جمرودسول ہسپتال میں لیشمینیاء انجکشن کی سہولت دستیاب ہونے کا اعلان کیاہیں اور متا ثرہ مریضوں کوسول ہسپتال جمرودمیں آکر اپنا علاج شروع کرنے کی اپیل کی ہیں۔