جمرودمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمرودمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  

جمرود(نمائندہ خصوصی)جمرودمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک جرگہ باز جان بحق جبکہ دو طالب علم زخمی،سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں دن دھاڑے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک جرگہ باز زربدان مستل خیل جان بحق جبکہ دو طالب علم زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پرطبعی امداد کے لئے پشاورہسپتال منتقل کئے گئے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں جبکہ مسلح افراد موٹرسائیکل پر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔دوسری طرف جمرودکے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -