ڈیرہ ،منشیات برآمد ،ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)صدرپولیس نے انڈس کالونی میں کاروائی کے دوران دوکلو کے قریب چرس برآمدکرکے منشیات فروش گرفتارکرلیا‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق صدرپولیس نے ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹرمحمداقبال کی ہدایت پرانڈس کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے ولی خان محسود سے دوران تلاشی 1910گرام چرس برآمدکرلی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔