اگست سے قبل ناظمین کے اختیارات میں کمی نہ کرنیکامطالبہ

اگست سے قبل ناظمین کے اختیارات میں کمی نہ کرنیکامطالبہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے ناظمین نے بلدیاتی نظام کی مدت پوری کرانے اور رواں مالی سال کی ترقیاتی فنڈز کے بقایاجات جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ اس سلسلے میں صوبہ بھر میں تحریک چلانے کا بھی عندیہ دیاہے ۔ آل ناظمین آرگنائزنگ کمیٹی ضلع پشاور کاایک اہم اجلاس ناظم حاجی عبدالغفارکے دفترمیں منعقدہوا جس میں کمیٹی کے ممبران ناظم امان اللہ خان ‘ ناظم محمد عارف راویل خان خلیل ، حاجی اورنگزیب اور فہد خان سمیت دیگر ناظمین نے شرکت کی ۔تمام نیبر ہوڈ کونسل اور ویلج کونسل ممبران نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی مدت اگست میں پوری ہو گی تاہم بیوروکریسی کی کوشش ہے کہ ابھی سے ہی اس نظام کو سمیٹے لیکن کسی صورت مقررہ مدت سے قبل اس نظام کو ختم نہیں ہونے دینگے ۔ ناظمین نے مطالبہ کیاکہ سال2018-19ء کے ترقیاتی فنڈزکے بقایاجات فی الفور جاری کئے جائیں ، ناظمین کی مقررہ مدت اگست میں ختم ہورہی ہے اس میں ناظمین کے اختیارات میں کمی نہ کی جائے۔کمیٹی کے تمام ممبران نے آنیوالے بلدیاتی نظام کے متعلق حکومت کوآگاہ کیاکہ ویلج کونسل کے الیکشن پانچ ہزار آبادی سے زیادہ نہ کیاجائے کیونکہ پھر ویلج کونسل کادائرہ اختیارمزیدوسیع ہوجائیگا جس تک پہنچنامشکل ہوجائیگا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -