بٹ خیلہ ،ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق

بٹ خیلہ ،ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈپاس میں ٹریفک حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے لوڈٹرک سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیورجاں بحق جبکہ کنڈیکٹرشدیدزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈپاس میں شہیدموڑکے مقام پرایک لوڈ ٹرک بریک فیل ہونی کی وجہ سے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے ٹرک کاڈرائیور دوست رحمان ساکن باجوڑموقع پرجاں بحق جبکہ کنڈیکٹر گل محمدشہیدزخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی مالاکنڈلیویزفورس کے اہلکاراورسول ڈیفینس کے رضاکارموقع پرپہنچ کرزخمی کنڈیکٹراورجاں بحق ہونے والے ڈرائیور کوفوری طورپربٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا۔مالاکنڈلیویز فورس تھانہ خاص نے ابتدارئی رپورٹ درج کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -