ملکی وقار کیلئے تکالیف اٹھائیں ،مولانا طیب طاہری

ملکی وقار کیلئے تکالیف اٹھائیں ،مولانا طیب طاہری

  

صوابی( بیورورپورٹ)امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان شیخ القر آن مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ جب بھی ملک پر برا وقت آگیا ہے تو جماعت اشاعت نے ہمیشہ امن کا کردار ادا کیا ہے ۔ دارالقر آن پنج پیر میں ماہانہ درس قر آن کریم کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ تفسیر قر آن کا دورہ سولہ اپریل سے شروع جب کہ اختتامی دورہ حدیث اور دستار فضیلت اکتیس مارچ کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قر آن کریم لوگوں کی اصلاح کر تی ہے ہمارا بھی یہی مشن ہے کہ کسی طرح لوگوں کی اصلاح ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قر آن کریم امن کی طرف دعوت دیتی ہے جنگ سے کامیاب ملک ناکام اور پیچھے رہ جاتی ہے۔ ہم نے بھی ملک کی وقار اور کامیابی کی خاطر تکلیفیں اُٹھائی ہے اور آئندہ بھی دریغ نہیں کرینگے ۔ آخر میں مولانا محمد طیب طاہری نے ملک کی بقاء ، سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -