عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،اکبر ایوب خان

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،اکبر ایوب خان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہری پور کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اورعوام کو صحت، تعلیم اور پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 40ہری پور کے عوام نے ان پرجو اعتماد کیا ہے اس کو پورا کریں گے کیونکہ اس حلقے کے تمام مسائل کاحل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔وہ حلقہ پی کے 40 ہری پور کے عوامی نمائندہ وفد سے اپنے آفس پشاور میں بات چیت کر رہے تھے۔ اکبر ایوب خان نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔جبکہ بعض مسائل کے حل کیلئے اپنی طرف سے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے ممکنہ حل کا بھرپور یقین دلایا۔وزیر مواصلات نے اس موقع پر کہا کہ حلقہ پی کے 40 میں جتنے بھی ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں وہ مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو اس کے فوائد براہ راست مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکشن فنڈ کے استعمال سے ہری پور کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے ویژن کے مطابق ہری پور کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہری پور کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جب کہ نوجوانوں کو کھیل کھود کیلئے جدید طرز کے کھیلوں کے میدان بنانے کے لئے بھی صوبائی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے بشمول ہری پور میں ترقی کا سفر رواں دواں ہے اور جتنے بھی منصوبے شروع ہوچکے ہیں ان کی تکمیل سے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 40 کے عوام کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حلقے کے عوام کا حق ہے کیونکہ یہاں کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف اوران کی خدمات پر اعتماد کیا ہے اوراس لئے حلقے کے عوام کے تمام مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -