شیر گڑھ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

شیر گڑھ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

  

شیرگڑھ(نامہ نگار) ایکسائز شیرگڑھ چیک پوسٹ پر ملاکنڈ کو20کلو گرام چرس سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی چرس سمگلنگ کرنے کی خفیہ اطلاع پر ایکسائز انٹیلی جنس بیورو1 اور4 نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران ایک موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 20کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کئے ایکسائز کے آن ڈیوٹی انسپکٹر محمد ریاض خان اور انسپکٹر زرجان خان نے 20کلو گرام چرس بمع موٹر کار اپنے قبضے میں لے کر چرس سمگل کرنے والے دو سمگلروں کو بھی گرفتار کئے بعد میں چرس اور ملزمان کو ایکسائز کے انسپکٹروں نے شیرگڑھ پولیس کو مزید کاروائی کے لئے حوالہ کردئیے ان انسپکٹروں کی موجودگی میں شیرگڑھ پولیس نے چرس اور ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کیا تفصیلات کے مطابق ایکسائز چیک پوسٹ شیرگڑھ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ شیرگڑھ کے راستے ملاکنڈ سوات کو بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے اس اطلاع پر شیرگڑھ چیک پوسٹ پر ایکسائز انٹیلی جنس بیور و 1نے انسپکٹر زرجان خان اورایکسائز انٹیلی جنس بیورو 4کے انچارج انسپکٹر محمد ریاض خان کی قیادت میں چیکنگ کو سخت کیا چیکنگ کے دوران ایکسائز اہلکار سمیع اللہ کاشف، اذلان اسلم اور ضیاء انور بھی موجود تھے پشاو ر کی طرف سے آنے والی ہنڈاموٹر کارنمبرLEA-09-252 کوروکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے روکنے کی بجائے گاڑی کی رفتارمزید تیز کی ایکسائزکے آن ڈیوٹی اہلکاروں نے اپنی موبائیل گاڑی میں گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے کچھ فاصلے پر روک کر تلاشی لینے پر کار کے چاروں دروازوں سے پانچ پانچ کلو وزنی اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کئے گئے ایکسائز کے اہلکاروں نے موٹر کار، چرس اور دوملزمان خورشید خان ولد صالح شاہ سکنہ بر قمبر خیل خیبر ایجنسی اور فرمان خان ولد حیات گل سکنہ شلوبربر قمبر خیل باڑہ خیبرایجنسی کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد چرس بمع موٹر کار اور ملزمان شیرگڑھ پولیس کے حوالہ کیا شیرگڑھ پولیس نے ایکسائز انسپکٹر محمد ریاض خان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف چرس سمگل کرنے کا ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو چرس اور موٹر کار سمیت مزید کاروائی کرنے کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -