سیٹھی ٹاون ناصر اسٹریٹ میں آتشزدگی سے مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سیٹھی ٹاون ناصر اسٹریٹ میں آتشزدگی سے مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( سٹی رپورٹر )حاجی کیمپ کے علاقہ سیٹھی ٹاون ناصر اسٹریٹ میں آتشزدگی سے مکان جل کر راکھ بن گیا جس کی وجہ سے لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا پشاور کے علاقہ سیٹھی ٹاون ناصر اسٹریٹ میں رہائش پذیر سکندر خان کے گھر علی الصبح تباہ کن آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا آگ گیس ہیٹر سے لگی آتشزدگی سے مکان سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 حصہ لیا متاثرین کی طرف سے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے