کوہاٹ ،بغیر پرمٹ گاڑیوں کیخلاف بلا تعطل آپریشن جاری

کوہاٹ ،بغیر پرمٹ گاڑیوں کیخلاف بلا تعطل آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھرمیں بغیر پرمٹ سوزوکیوں اوردیگر گاڑیوں کے خلاف بلاتعطل آپریشن جاری ہے اور اب تک درجنوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج بھی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مراد احمد خان ہوتی نے سیکرٹری آر ٹی اے کے ہمراہ بنوں روڈ پربغیر پرمٹ سوزوکیوں اوربغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی اوردرجنوں گاڑیوں کو پولیس لائن میں بند کردیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کااس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کسی کو بھی بغیر پرمٹ اوربغیر لائسنس گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے گاڑی مالکان کو خبردار کیا کہ وہ بلاتاخیر اپنے گاڑیوں کے پرمٹ بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔