لیبارٹری اسسٹنٹس نے سالانہ پریکٹیکل 2019کے متفقہ بائیکاٹ کا اعلان

لیبارٹری اسسٹنٹس نے سالانہ پریکٹیکل 2019کے متفقہ بائیکاٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)لیبارٹری اسسٹنٹس کالجزنے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے سالانہ پریکٹیکل امتحانات میں لیبارٹری اسسٹنٹس کالجزکوپریکٹیکل ڈیوٹی کاخیبرپختونخوا کے منظورکردہ پشاوربورڈ اوردیگربورڈزمیں نئے ریٹس کے مطابق معاوضہ نہ دینے پراحتجاج کرتے ہوئے سالانہ پریکٹیکل 2019کے متفقہ بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اس بات کافیصلہ گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1مردانہ میں ڈویژنل صدرلیبارٹری اسسٹنٹس ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدرشجاع حیدر کی صدارت میں منعقدہونے والے لیبارٹری اسسٹنٹس کالجز کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں لیبارٹری اسسٹنٹس کالجزنے بھرپورشرکت کی ۔ اجلاس میں ڈویژنل صدرایپکافداحسین بلوچ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے لیبارٹری اسسٹنٹس کالجز کوسالانہ پر یکٹیکل امتحانات میں لیب اسسٹنٹس کوپریکٹیکل امتحانی ڈیوٹی کاپورامعاوضہ نہ دینے کی مذمت کی گئی اورچیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈحمیداللہ شاہ سے مطالبہ کیاگیا کہ خیبرپختونخواکے منظورکردہ پشاوربورڈ اوردوسرے بورڈزمیں نئے ریٹس پرعمل شروع ہوچکاہے لیکن ڈیرہ تعلیمی بورڈ اس حوالے سے لیت ولعل سے کام لے رہاہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کے نئے مقررکردہ ریٹس ڈیلی الاؤنس ودیگرمراعات پر عمل کیاجائے اورجولیبارٹری اسسٹنٹس کالجزکے زیرالتواء بلوں کو بھی فی الفورنئے ریٹس کے مطابق اداکیاجائے۔