سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوامی تعاون ناگزیر ہے ،کرنل نوید عباس
ہنگو (بیورورپورٹ )ٹل کینٹ میں امن وامان اور دیگر امور کے حوالے سے ونگ کمانڈر کرنل نوید عباس کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا.اجلاس میں تحصیل ناظم پیاؤزار,اسسٹنٹ کمشنر محمدعلی شاہ اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی.اجلاس میں ملک کی صورت حال اور علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی.اجلاس سے لیفٹنٹ کرنل نویدعباس نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ موجودہ حالات میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ سیاسی اور عوامی حلقوں کا تعاون نہایت اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم پاکستانی اداروں سمیت بچے بچے کو پتہ ہے انہوں نے کہا کہ ٹل سمیت مضافات کے عوام ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے مثبت کردار ادا کریں.تحصیل ناظم پیاؤزاروزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاک وطن کو قربانی کی ضرورت پڑتی ہے پختون قوم نے ہمیشہ جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں.بحثیت تحصیل ایڈمنسٹریٹر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہونگا.انہوں نے کہا کہ ٹل کو بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے دیگر شہروں کی طرح سجایا جاگا اور عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے دن رات محنت کرینگے.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے ناجائز تجاوزات اور صفائی کے حوالے سے تفصیلی پلاننگ پیش کیا.ٹل ہنگو روڈ کی مرمت پر بھی مشاورت ہوئی.اجلاس کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل نوید عباس نے کہا کہ پاک فوج مستعد ہے دشمن کی مزموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے ۔ پاکستان کو ملی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نو چ لینگے .انہوں مذید کہاکہ اس وقت حکومت,اپوزیشن اور عوام ایک پیج پر ہیں ملک دشمن قوتوں کو ٹف ٹائم دیا جائیگا۔