محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کے مسائل جلد حل کرلئے جائینگے ،اقبال باچا

محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کے مسائل جلد حل کرلئے جائینگے ،اقبال باچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ/کمانڈنٹ مالاکنڈلیویزفورس اقبال حسین باچانے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کے کلاس فورچوکیداروں کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں چوکیداراپنے ڈیوٹی بہترطریقے سے سرانجام دیں کوئی بھی محکمہ ان کوبلاجوازتنگ نہیں کریں گے چوبیس گھنٹوکے ڈیوٹی کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے ۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر مالاکنڈاقبال حسین باچانے گزشتہ روزاپنے افس میں محکمہ تعلیم کے کلاس فوربرادری کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفدکے قیادت ضلعی صدرپیرسعیدخان کررہے تھے وفدمیں مکمل شاہ ،جاویدخان ،سلطان غنی ،شوکت اورتحصیل صدرقدرگل شامل تھے ۔انہوں نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر کومحکمہ تعلیم کے کلاس فورملازمین کودرپیش مسائل سے اگاہ کیا۔انہوں نے وفدکویقین دلایاکہ محکمہ تعلیم میں کلاس فورملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اورن کے مسائل بہترطریقے سے حل کریں گے تاکہ ان کوڈیوٹی میں مشکلات کاسامنانہ ہو۔انہوں نے کہاکہ چوکیداروں کے چوبیس گھنٹوں کے ڈیوٹی کے حوالے سے میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں کوئی بھی محکمہ ان کوبلاجوازتنگ نہیں کریں گے اگرکسی بھی ملازم کوبلاجوازتنگ کیاگیا توملازمین کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔