بی آر ٹی کی تکمیل کے بعد بھی ٹریفک کا بوجھ کم نہیں ہوگا ،کاشف ذوالفقار

بی آر ٹی کی تکمیل کے بعد بھی ٹریفک کا بوجھ کم نہیں ہوگا ،کاشف ذوالفقار

  

پشاور( کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک پشاور کا شف ذوالفقار نے کہا ہے کہ ریپڈ بس ٹرانزٹ منصو بے کے تکمیل کے بعد بھی پشاور کے سٹرکو ں پر ٹریفک کا بو جھ کم نہیں ہو گا ٹریفک پولیس کے پا س ٹریفک انجینئر ز نہیں ہیں شہر میں غیر قا نو نی طور پر چلنے والے آٹو رکشہ میں 8ہزار رکشے پکڑے گئے ہیں جبکہ 18گاڑیو ں سے سی این جی گیس سلنڈر اتار دیئے گئے اور جر ما نہ کی مد میں 7کروڑ 26لاکھ روپے قو می خزا نہ میں جمع کر ائے گئے ہیں گزشتہ روز پر یس کا نفرس کر تے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک پشاور کا کہنا تھا کہ پشاور میں ٹریفک مسا ئل زیا دہ ہے جس پر قا بو پا نے کیلئے تما م تر کو ششیں کی جا رہی ہے انہو ں نے بتایا کہ گزشتہ تین ما ہ کیدوران ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوا نین کے خلاف ورزی کر نے والو ں سے چالا ن اور جر ما نہ کی مد میں 7کروڑ 26لاکھ رو پے قو می خزا نہ میں جمع کر ا ئے گئے ہیں انہو ں نے بتایا کہ پشاور میں ٹریفک پولیس کو سب سے زیا دہ مسئلہ آٹو رکشہ سے ہو رہا ہے اس وقت پشاور شہر میں ایک لا کھ سے زیا دہ رکشے چل رہے ہیں جن میں اب تک غیر قا نو نی طور پر چلنے والے 8ہزار رکشو ں کو پکڑا ہے لیکن ٹریفک پو لیس کے پا س اتنی جگہ نہیں کہ وہ غیر قا نو نی رکشو ں کو پکڑ کر اس میں بدن رکھا جائے انہوں نے بتایا کہ غیر قا نو نی طور پر بنائے جانے والے کا ر پا ر کنگ اور ون ویلنگ کر نے والو ں کیخلاف کریک ڈاؤ ن جا ری ہے ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ مسا فر گاڑیو ں سمیت سکولز وین میں نصب کئے جانے والے سی این جی گیس سلنڈر کیخلاف کا روا ئی کیدوران 18غیر قا نو نی گیس سلنڈر اتار دیئے گئے ہیں ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصو بے کے تکمیل کے بعد بھی پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی شہر کے سٹر کو ں پر ٹریفک کا بو جھ کم ہو جائیگا انہو ں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ٹریفک پولیس کے پا س ٹریفک انجینئر ز نہیں ہے جبکہ پنجا ب میں ٹریفک انجینئر ز بھرتی کئے گئے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -