ملک میں یکساں معیاری وقت یقینی بنانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ملک میں یکساں معیاری وقت یقینی بنانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں ملک میں یکساں معیاری وقت کو یقینی بنانے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔اس سلسلے میں محمد حسنین نامی شہری نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ہر ملک کا ایک سٹینڈرڈٹائم ہوتا ہے لیکن 21ویں صدی میں بھی پاکستانی عوام ملک کے سٹینڈرڈ ٹائم سے ہی لاعلم ہیں۔ ہر شخص اور ادارے کے گھڑیوں میں منٹس، سیکنڈز ،ملی سیکنڈز ، مائیکرو سکینڈز اور نینو سیکنڈز کا فرق پایا جاتا ہے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر کا ذیلی شعبہ پاکستان سٹینڈرڈر ٹائم کو ڈیل کرتا ہے نیشنل فزیکل اینڈ سٹینڈرڈ لیبارٹری پابند ہے کہ ملک میں یکساں اور سٹینڈرڈ ٹائم کی تشہیر کرے جوکہ ملک میں یکساں سٹینڈرڈ ٹائم متعارف کروانے میں ناکام ہو گیا ہے ،این پی ایس ایل کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہر ٹی وی چینل، ہر ائیرلائن، ہر ٹیلی کام کمپنی اور ہر ادارے کی گھڑیاں الگ الگ وقت بتاتی ہیں،پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم یکساں نہ ہونے سے عوام الناس کو ہرسال کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ،ہر شخص اور ادارے کے گھڑیوں میں منٹس، سیکنڈز ملی سیکنڈز ،مائیکرو سکینڈز یا نینو سیکنڈز کا فرق پایا جاتا ہے جو کہ شرمندگی کا باعث ہے۔شہری محمد حسنین نے اپنے وکیل عثمان خلیل کی وساطت سے دائر درخواست میںیکساں سٹینڈرڈ ٹائم کے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

معیاری وقت

مزید :

علاقائی -