ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی پنجاب نذیر گجانہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی پنجاب نذیر گجانہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی پنجاب نذیر احمد گجانہ کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ درخواست گزار شوکت خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیاہے کہ ریٹائرڈ سیشن جج نذیر گنجانہ کو ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے جو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 ء کے منافی ہے ،جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ کے تحت ایکٹ ڈی جی ہائیکورٹ کا جسٹس یا حاضر سروس سیشن جج کو تعینات کیا جا سکتا ہے ،نذیر احمد گنجانہ سابق سیشن جج ہیں، ان کو ڈی جی جوڈیشل تعینات نہیں کیا جا سکتا ، عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے کر انہیں عہدہ سے ہٹا نے کا حکم دیا جائے۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

علاقائی -