مزار بی بی پاکدامن کی اصل حالت میں بحالی کیلئے درخواست پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اوقاف کو نوٹس

مزار بی بی پاکدامن کی اصل حالت میں بحالی کیلئے درخواست پر چیف سیکرٹری اور ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بی بی پاک دامن کے دربار کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس امین الدین خان نے سارہ بتول کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے بی بی پاک دامن دربار کو 30 ملین روپے کی گرانٹ دی گئی،جس کا مقصد دربار کو اصل حالت میں بحال کرنا تھا،محکمہ اوقاف بی بی پاکدامن کو دی جانے والی گرانٹ دربادکی بحالی پر نہیں خرچ کر رہی اور اصل حالت کو بحال کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ بی بی پاک دامن دربار کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

بی بی پاکدامن

مزید :

علاقائی -