ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اورچوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فونز ، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شرافت کے گھر سے 10لاکھ مالیت ، ہنجر وال کے علاقے میں واصف کے گھر سے 9لاکھ مالیت ، ڈیفنس سی کے علاقے میں عابد کے گھر سے سات لاکھ مالیت ، ملت پارک کے علاقے میں جاوید کے گھر سے چھ لاکھ مالیت اور گلبرگ کے علاقے میں نیاز کے گھر سے پانچ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ سبزہ زار کے علاقے میں طارق اور فیملی سے ساڑھے تین لاکھ ، سٹی رائیونڈ میں جاوید اور فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت، نواں کوٹ میں فیصل اور فیملی سے ڈیڑھ لاکھ مالیت اور ڈیفنس اے میں شہزاد کی فیملی سے دو لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے ، غازی آباد، ڈیفنس بی ، سمن آباد، ٹبی سٹی ، ساندہ ، برکی ، کاہنہ ، شمالی چھاؤنی ، مصطفی ٹاؤن ، شاہدرہ اور ملت پارک کے علاقوں سے ڈاکوؤں نے شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔۔ غالب مارکیٹ، لوئر مال اور وحدت کالونی سے گاڑیاں چوری ہو گئیں ، مسلم ٹاؤن ، مستی گیٹ ، نشتر کالونی ، گرین ٹاؤن ، سمن آباد اور شاہدرہ ٹاؤن کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید :

علاقائی -