وزیر اعلیٰ کا دورہ آئی جی آفس، سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

وزیر اعلیٰ کا دورہ آئی جی آفس، سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا ہر سپاہی موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر قسم کے تعاون کے لیے پیش پیش رہے گااور حکومت پنجاب کی سربراہی میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔ عوامی خدمت اور شہریوں کو پولیس سروسز سے متعلق بروقت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ تھانوں کی سطح تک ایس ایچ اوز کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار کے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس لاہور کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کو صوبے بھر کے امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ روز اچانک آئی جی آفس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیااس موقع پر عثمان بزدار کو افسران نے سکیورٹی امورکے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پرہوم سیکرٹری سمیت، تمام ڈی پی او، آر پی اوز بھی موجود رہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب پولیس کی خدمت مراکز میں شروع کی گئی تمام سروسز کے لیے نئی ایپ کا افتتاح کیا۔

مزید :

علاقائی -