ننکانہ، مرحوم کانسٹیبل کی بیوہ کو امدادی چیک

ننکانہ، مرحوم کانسٹیبل کی بیوہ کو امدادی چیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ڈی پی او ننکانہ محمد نویدنے اپنے دفتر میں دوران سروس فوت ہونے والے کانسٹیبل عبدالغفور کی بیوہ کو امدادی چیک دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم سب ایک خاندان کی مانند ہیں ننکانہ پولیس آپ لوگوں کے غم میں برابر کی شریک ہے دوران سروس فوت ہونے والے پولیس ملازمین کے خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔پولیس افسران و اہلکاران کے خاندان کے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس ننکانہ میں ویلفیئر ڈیسک کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا پولیس اور دوران سروس فوت ہونے والے پولیس افسران و ملازمان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں


میرے دفتر کے دروازے عوام سمیت شہدا اور دوران سروس فوت ہونے والے پولیس ملازمان کے خاندان کے لیئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

مزید :

علاقائی -