7بنکوں نے فی حج درخواست 1000 روپے سے 16سو روپے تک کمیشن مقرر کر دی

7بنکوں نے فی حج درخواست 1000 روپے سے 16سو روپے تک کمیشن مقرر کر دی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کے عازمین کی بھاری رقوم بنکوں میں رکھنے کے لیے بنکوں نے زیادہ سے زیادہ حج درخواستیں لینے کے لیے مساجد کے امام، خطیب،ٹریول ایجنٹ،مدارس کے ذمہ داران کو کمیشن پر لگا دیا،حج2019ء کے لیے درخواستیں لینے والے 14بنکوں میں سے 7بنکوں نے فی حج درخواست کم ازکم1000روپے سے 16سو روپے تک کمیشن مقرر کر دیاہے،بنکوں نے اس کے لیے باقاعدہ سرکلر نکال رکھے ہیں ، زیادہ سے زیادہ حج درخواستوں کی دوڑ میں آگے نکلنے کے لیے بنکوں کے سٹاف کو بھی مراعات اور نقد کیش کا لالچ دیا گیا ہے،بنکوں نے اس سال پرنٹ میڈیا پر اشتہار دینے کی بجائے وہی رقوم مساجد،مدارس اور ٹریول ایجنٹ کو کمیشن کے طور پر دینے کا عمل شروع کر رکھا ہے ،یہی وجہ ہے کہ مساجد،مدارس اور ٹریول ایجنٹوں نے سرکاری حج درخواستوں کی وصولی کے بینر آویزاں کر رکھے ہیں ،مساجد میں باقاعدہ اعلانات ہو رہے ہیں ،50درخواستوں کے لیے ایک ہزار،300درخواستوں کے لیے 1200روپے اور600سے زائد درخواستوں کے لیے1400روپے،900سے اوپر درخواستوں پر 1600روپے فی حج درخواست پرکمیشن رکھا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -