وکیل احمد خان کی ضیوف الرحمن کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا،ہوپ رہنما

وکیل احمد خان کی ضیوف الرحمن کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا،ہوپ رہنما

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وکیل احمد خان کی ضیوف الرحمن کے لیے خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا،سعودی تعلیمات کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کو متعارف کرانا اور پھر کامیابی سے ہمکنار کرناوکیل احمد خان کا طرہ امتیاز ہے ،ہوپ کے رہنماؤں کا وکیل احمد خان کو خراج تحسین،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکے گا ،مرکزی چےئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ ،سابق مرکزی چےئرمین شاہد رفیق،حاجی مقبول احمد،ندیم شریف،ثناء اللہ،جاوید اختر،احسان اللہ کا اظہار خیال،وکیل احمد خان ایک دلیر اور ایماندار فرد تھا جس نے زندگی ایک تحریک کی صورت میں گزاری،وکیل احمد خان کی شخصیت کا مثبت پہلو تھا جو کام اپنے ذمہ لیااس کو پورا کرکے دم لیاہوپ ان کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کرتی ہے۔

ہوپ رہنما

مزید :

صفحہ آخر -