آمدن سے زائد اثاثے،عاصمہ اور ارباب عالمگیر احتساب عدالت پیش

آمدن سے زائد اثاثے،عاصمہ اور ارباب عالمگیر احتساب عدالت پیش

  

پشاور(این این آئی)آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رہنماء عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،کیس میں تین گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرادیئے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء ارباب عالمیگر اور عاصمہ عالمگیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،استغاثہ کے تین گواہوں نے کیس میں بیانات ریکارڈ کروائے ۔احتساب عدالت نے مزید چار گواہوں کو آئندہ پیشی پر طلب کرلیا ،عدالت نے کیس کی سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کردی ۔عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف کیس کے لیے خود ہائیکورٹ سے روجوع کیا ،احتساب سے ڈرنے والے نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے پرویز خٹک کی گرفتاری کا سن رہے ہیں لیکن پتہ نہیں کب گرفتار کیا جائے گا ۔ تمام سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیئے،ارباب عالمگیر کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی نیب فرمان اللہ دوست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ نہیں ہوگی،عوام، حکومت اور فوج بھارت کیخلاف ایک پیج پر ہیں

عاصمہ و ارباب عالمگیر

مزید :

صفحہ آخر -