بھارت فضائی آلودگی میں بازی لے گیا،7شہردنیا کے آلودہ ترین قرار

بھارت فضائی آلودگی میں بازی لے گیا،7شہردنیا کے آلودہ ترین قرار

  

ممبئی(آئی این پی)دنیا کے 10سب سے زیادہ فضائی آلودہ شہروں میں بھارت کے 7شہر شامل ہیں۔ورلڈ ائیر کوالٹی رپورٹ 2018کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے جنوب مغرب میں واقع گروگرام کا شہر فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے۔جبکہ بھارت کے دیگر شہروں میں نئی دہلی، غازی آباد،فرید آباد اور بھی وادی کے علاوہ نویدہ ،پٹنہ اور لکھنؤ شامل ہیں۔پاکستان کے دو شہر فیصل آباد اور لاہور بھی دنیا کے دس آلودہ شہروں میں شامل ہیں۔ جبکہ چین کے تین شہروں سمیت جنوب مغربی علاقے سنکیانگ کا شہر ہوتن بھی ان دس شہروں میں شامل ہے۔ ان شہروں میں فضائی آلودگی 2.5پی ایم تک ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان شہروں میں رہنے والے پھپھڑوں اور خون کی بیماریوں کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں۔ان شہروں کے لوگوں کو اپنے علاج معالجے پر زیادہ اخراجات کرنا پڑتے ہیں۔ یہ رپورٹ گرین پیس ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -