مولانا سمیع الحق قتل کیس میں گر فتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی تو سیع

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں گر فتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی تو ...

  

راولپنڈی (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق قتل کیس میں گر فتار ملزم احمد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی تو سیع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزادچیمہ نے مولانا سمیع الحق قتل کیس میں گرفتار ان کے ذاتی ملازم ملزم احمد شاہ کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست کی سما عت کی۔پولیس کی جانب سے ملزم احمد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز توسیع کی درخواست کی گئی ۔ عدالت نے ملزم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمانڈ میں صرف دو روز کی توسیع کی ۔قبل ازیں عدالت نے ملزم کا پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا ۔

مولانا سمیع الحق قتل

مزید :

صفحہ آخر -