عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے سے وضاحت طلب

عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے سے وضاحت طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دینے کے کیس میں عدالتی فیصلے پر بروقت عمل درآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے سے وضاحت طلب کرلی۔جسٹس مرزا وقاص رؤف نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ایل ڈی اے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دیا ،حالانکہ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ،اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ،عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ،ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے عدالت میں پیش ہوکر جواب جمع کروادیا ،ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے قواعد و ضوابط پورے نہیں کئے جس کے بعد سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔عدالت نے استفسار کیاکہ عدالتی حکم پر بروقت عمل کیوں نہیں کیا گیا ؟عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں تاخیر کیوں ہوئی ؟ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے سے آئندہ سماعت پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -