پاک بھارت کشیدگی، قائمہ کمیٹی خارجہ امورمیں آج بریفنگ طلب

پاک بھارت کشیدگی، قائمہ کمیٹی خارجہ امورمیں آج بریفنگ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس آج (بدھ کو) وزارت خارجہ میں ہوگا۔ پاک بھارت کشیدگی اور ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیر خارجہ کی قائمہ کمیٹی اجلاس کے اجلاس میں شرکت کا قوی امکان ہے انھیں ایجنڈے سے آگاہ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور خارجہ پالیسی بالخصوص بھارت اور کشمیر سے متعلق پالیسیوں کے بارے میں سفارشات کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ کو آج اجلاس میں پاکستان کی مجموعی خارجہ پالیسی پر بریفنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی اس حوالے سے اپنی سفارشات کا اعلان کرے گی۔
بریفنگ طلب

مزید :

صفحہ آخر -