وزیراعلیٰ پنجاب کا بھارتی آبدوز کا سراغ لگا نے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کا بھارتی آبدوز کا سراغ لگا نے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا نے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر دشمن پراپنی صلاحیت کی دھاک بٹھا دی ہے اورپاک بحریہ نے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنا یا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ وطن کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اورقوم کو پاکستان نیوی کی صلاحیتوں اور کارناموں پر فخر ہے۔

عثمان بزدار/خراج تحسین

مزید :

صفحہ آخر -