جارحیت کی صورت میں ملکی سلامتی کادفاع یقینی بنائیں گے،ایئر چیف

جارحیت کی صورت میں ملکی سلامتی کادفاع یقینی بنائیں گے،ایئر چیف

  

اسلا م آباد(صباح نیوز) ایئر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی سلامتی کادفاع یقینی بنائیں گے ۔اس عزم کا اعادہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات میں کیا ۔ یہ ملاقات چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، جنرل زبیرمحمودحیات نے منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے کی۔اس موقع پرپاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پر پور ا اتری ہے۔پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم مقاصدکو خاک میں ملا دیا۔ اس موقع پر ائیر چیف نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریو ں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی سا لمیت کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔

ایئر چیف

مزید :

صفحہ آخر -