بھارت اور ترکی امریکی ترجیحی تجارت کی فہرست سے خارج

بھارت اور ترکی امریکی ترجیحی تجارت کی فہرست سے خارج

  

واشنگٹن( اظہر زمان، بیوروچیف)امریکہ تجارت میں ترجیح دینے والے ممالک کی فہرست سے بھارت اور ترکی کو خارج کررہاہے ، صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور نائب صدر پنس جو ملحاظ عہدہ چیئرمین سینیٹ بھی ہیں کے نام ایک مشترکہ خط میں ترجیحی حیثیت ختم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے ۔امریکہ کے تجارتی دفتر کے نمائندے نے یہ خط جاری کرتے ہوئے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک اس حیثیت کے لئے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت یہ یقین دہانی کرانے میں ناکام رہا ہے کہ وہ امریکہ کی اپنی مارکیٹ ٹک پوری رسائی دے گا جبکہ ترکی کا فی حد تک اقتصادی اعتبار سے یاک ترقی یافتہ ملک بن چکا ہے اس لئے اسے اس فہرست میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نمائندے نے بتایا کہ بھارت نے متعدد تجارتی رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں جن کا امریکہ کی تجارت میں منفی اثر پڑ رہاہے۔ صدر ٹرمپ نے اس خط میں واضع کیا ہے کہ امریکہ بھارتی پوزیشن کا جائزہ لیتا رہے گا اور اگر اس نے تبدیلی پیداکرلی اور شرائط پر پورا اتر تو اسے دوبارہ ترجیحی حیثیت دی جا سکتی ہے۔

فہرست

مزید :

صفحہ اول -