اپوزیشن عوامی مفاد میں حکومت کی معاونت کیلئے ہر وقت دستیاب ۱ہے : شہباز شریف

اپوزیشن عوامی مفاد میں حکومت کی معاونت کیلئے ہر وقت دستیاب ۱ہے : شہباز شریف

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد کیلئے موثر اقدامات کریں، عوامی مفاد میں اپوزیشن ہر طرح سے امدادی کاموں میں حکومت کی معاونت کیلئے ہر وقت دستیاب ہے۔منگل کو صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی وہ مالی نقصان پر دلی رنج ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد کیلئے موثر اقدامات کریں، متاثرہ علاقوں میں جہاں ضرورت ہے انہیں آفت زدہ قرار دے کر لوگوں کی مدد کو یقینی بنایا جائے،نقصانات کو دیکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرہ افراد اور خاندانوں کی مالی مدد کا انتظام کریں،عوامی مفاد میں اپوزیشن ہر طرح سے امدادی کاموں میں حکومت کی معاونت کیلئے ہر وقت دستیاب ہے۔

شہبا زشریف

مزید :

صفحہ اول -